حیدرآباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2023 کے لیے ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ برس کے 3.8 فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس خطے میں ترقی کا محرک بنیادی طور پر بھارت اور چین ہوگا۔ آئی ایم ایف نے تازہ ترین رپورٹ میں سال 2023 میں ایشیا پیسیفک خطے میں شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ جو ایک برس قبل 2022 میں 3.8 فیصد تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق شرح نمو میں بھارت اور چین کا حصہ اہم ہوگا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کا خطہ 2023 دنیا کے دیگر خطوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں، لہٰذا رواں برس پوری عالمی شرح نمو میں ان ممالک کا حصہ 50 فیصد (نصف) ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسفک کے دیگر خطوں کی شرکت 1/5 ہوگی۔ جہاں چین کورونا کے بعد بحالی کے موڈ میں ہے، وہیں بھارت لچکدار ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔