واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2023 میں عالمی معیشت کی شرح نمو کی پیشن گوئی جاری کردی ہے۔ آئی ایم ایف نے 2023 کے لیے بھارت کی ترقی کی پیشن گوئی کو 6.1 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ آئی ایم ایف نے 2023 میں ہندوستان کے لیے 6.1 فیصد کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہے گا۔ جب کہ بھارت کے بعد دوسری سب سے بڑی معیشت کا اندازہ ایک اور ایشیائی ملک چین کا ہے۔ جس کی شرح نمو 5.2 فیصد بتائی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق 2022 کے مقابلے 2023 میں 84 فیصد ممالک میں افراط زر کی شرح کم ہونے کی توقع ہے۔ بھارت اور چین رواں برس عالمی اقتصادی ترقی میں نصف حصہ ڈالیں گے۔ آئی ایم ایف کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے مطابق عالمی نمو 2022 میں تخمینہ 3.4 فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 2.9 فیصد، 2024 میں 3.1 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جب کہ امریکہ کی شرح نمو 2023 میں 1.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ کی معیشت کے منفی 0.6 رہنے کی توقع ہے۔