ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / business

HAFED to export Basmati Rice ایچ اے ایف ای ڈی سعودی عرب کو باسمتی چاول برآمد کرے گا - HAFED to export basmati rice to Saudi Arabia

ہریانہ اسٹیٹ کو آپریٹیو سپلائی اینڈ مارکٹنگ فیڈریشن لمیٹیڈ کے ایک منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں سعودی عرب سے باسمتی چاول کے 85,000 میٹرک ٹن (MT) برآمد کرنے کا آرڈر موصول ہوا ہے۔ HAFED to boost export of basmati rice

HAFED to export 85000 MT basmati rice
ایچ اے ڈی ایف سعودی عرب کو باسمتی چاول برآمد کرے گا
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 12:46 PM IST

چنڈی گڑھ:ہریانہ اسٹیٹ کو آپریٹیو سپلائی اینڈ مارکٹنگ فڈریشن لمیٹیڈ ( ایچ اے ایف ای ڈی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اے۔ سری نواس نے بدھ کے روز کہا کہ ہریانہ کے کو آپریٹیو فیڈریشن کو سعودی عرب سے 850 کروڑ روپے کے باسمتی چاول کی 85,000 میٹرک ٹن (MT) برآمد کرنے کا آڈر ملا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کہا کہ 33000 میٹرک ٹن کا آرڈر بھیج دیا گیا ہے اور باقی بھیجے جانے کے عمل میں ہے۔ ایچ اے ایف ای ڈی اس وقت دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی خوراک اور مشروبات کی نمائش 'گلف فوڈ 2023' میں پہلی بار اپنا نمائشی اسٹال لگا کر شرکت کر رہا ہے۔

بتادیں کہ گلف فوڈ ایک پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے خوراک اور مشروبات سے متعلق شعبوں کو آپس میں جوڑتا ہے اور بھارتی برآمدکا روں کو اپنے کاروبار میں اضافہ کرنے کے وافر مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے اے پی ای ڈی اے، گلف فوڈ میں شرکت کررہا ہے۔ ایک آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے چیئرمین کیلاش بھگت اور منیجنگ ڈائریکٹر سری نواس نے عہدیداروں کے ساتھ نمائش کا دورہ کیا اور باسمتی چاول کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ برآمدی معاہدے کے لیے کئی میٹنگیں کیں۔

سری نواس نے کہا کہ Hafed نے ریاضی معروف درآمد کنندہ صالح اے بابیکر سنز کمپنی سے برآمدی آرڈر حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "HAFED باسمتی دھان کی خریداری بھی کر رہا ہے اور اس نے رواں مالی برس کے دوران کسانوں سے 2.75 لاکھ میٹرک ٹن باسمتی دھان کی خریداری کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ HAFED کا اپنے برآمدی کاروبار کو دوسرے ممالک تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ HAFED باسمتی دھان کی خریداری بھی کر رہا ہے۔ نیز، HAFED نے رواں برس کے دوران منڈیوں میں باسمتی دھان کی خریداری کے لیے کسانوں کو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے، جس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details