اردو

urdu

ETV Bharat / business

GST Collection Scales To All-Time High: اپریل 2022 میں جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی ریکارڈ 1.68 لاکھ کروڑ

اتوار کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2022 میں کل 1,67,540 کروڑ روپے جی ایس ٹی مجموعی آمدنی کے طور پر جمع کئے گئے جو مارچ 2022 کے1,42,095 کروڑ روپے سے 25 ہزار کروڑ روپے زیادہ ہے۔ جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کے بعد سے یہ سب سے زیادہ جی ایس ٹی ریونیو وصولی ہے۔

میں جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی  ریکارڈ 1.68 لاکھ کروڑ
میں جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی ریکارڈ 1.68 لاکھ کروڑ

By

Published : May 1, 2022, 10:53 PM IST

ملک کے سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مجموعی آمدنی اس سال اپریل میں پچھلے ماہ کے1,42,095 کروڑ روپیے کے مقابلے 25 ہزار کروڑ روپے بڑھ کر اب تک کے ریکارڈ 1,67,540 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اتوار کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2022 میں کل 1,67,540 کروڑ روپے جی ایس ٹی مجموعی آمدنی کے طور پر جمع کئے گئے جو مارچ 2022 کے1,42,095 کروڑ روپے سے 25 ہزار کروڑ روپے زیادہ ہے۔ جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کے بعد سے یہ سب سے زیادہ جی ایس ٹی ریونیو وصولی ہے۔

اپریل 2022 کے مہینے کے لیےجی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,67,540 کروڑ روپے ہے، جس میں سےسی جی ایس ٹی 33,159 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 41,793 کروڑ روپے، 81,939آئی جی ایس ٹی 81,939 کروڑ روپے بشمول سامان کی درآمد پر جمع کیے گئے 36,705 کروڑ روپے اور اور سیس 10,649 کروڑ روپے ہے جس میں سامان کی درآمد پر اکٹھے ہوئے 857 کروڑ روپے شامل ہیں۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی کے طور پر 33,423 کروڑ روپےسی جی ایس ٹی اور 26962 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی مقرر کیا ہے۔ باقاعدہ تصفیہ کے بعد اپریل 2022 میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لیے 66,582 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 68,755 کروڑ روپے ہے۔ اپریل 2022 کی آمدنی گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 20 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کے بعد اس سال اپریل میں پہلی بار جی ایس ٹی کی کل آمدنی 1.5 لاکھ کروڑ روپے سےمتجاوز ہوئی ہے۔ مارچ 2022 میں کل 7.7 کروڑ ای وے بل بنائے گئے، جو فروری 2022 میں بنائے گئے 68 کروڑ ای وے بل سے 13 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی تیز رفتاری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سال اپریل کے دوران جی ایس ٹی آر - 3B میں 1.06 کروڑ جی ایس ٹی ریٹرن داخل کیے گئے، جن میں سے 97 لاکھ مارچ میں داخل کیے گئےریٹرن ہیں۔ اپریل 2021 کے دوران کل 92 لاکھ ریٹرن داخل کیے گئے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details