نئی دہلی: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی رواں برس اپریل میں ریکارڈ 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ برس اپریل میں یہ رقم 167540 کروڑ روپے تھی۔گزشتہ 13 مہینوں میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ مارچ 2023 میں یہ 160122 کروڑ روپے تھا۔
وزارت خزانہ نے آج جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن کے اعداد و شمار جاری کیے، جس میں اپریل 2023 میں جمع ہونے والی آمدنی اب تک 187035 کروڑ روپے کا ریکارڈ کلکشن ہے اور یہ رقم اپریل 2022 میں جمع کیے گئے جی ایس ٹی سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل اپریل 2022 میں 167540 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریوینیو اکٹھا کیا گیا تھا۔ رواں برس اپریل میں جمع ہونے والی آمدنی سی جی ایس ٹی38,440 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 47,412 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی89,158 کروڑ روپے، درآمدات پر جمع ٹیکس سمیت 34,972 کروڑ روپے تھا۔ سیس کی وصولی 12025 کروڑ روپے رہی، جس میں درآمدات پر 901 کروڑ روپے کا ٹیکس بھی شامل ہے۔