نئی دہلی: ملک کے میٹرو شہروں میں 65 فیصد لوگ اپنی آمدنی کا ایک حصہ کسی نہ کسی شکل میں سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور یہ ایک مقبول متبادل بن کر ابھرا ہے۔ ایکسس مائی انڈیا کے جاری کردہ انڈیا انویسٹمنٹ بیہیوئیر اسٹڈی میں بتایا کہ میٹرو شہروں میں 58 فیصد لوگوں نے سرمایہ کاری کے ذرائع کے طور پر سونے کو ترجیح دی ہے، جب کہ 35 فیصد آبادی نے ڈیجیٹل سونے کے تئیں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس میں 10 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ Gold investment popular in metro cities
یہ مطالعہ ڈیجیٹل گولڈ پر ایک سرمایہ کاری ذرائع کے طورپر مرکوزہے۔ بھارتی میٹرو اور غیر میٹرو شہروں میں سرمایہ کاری کے رویے، مالی بیداری، اہم رکاوٹوں اور سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 18-24 برس کی عمر کے 15 فیصد نوجوانوں نے ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 55 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین ہیں۔
سونے میں سرمایہ کاری تلاش کرتے وقت یقین ایک اہم عنصر رہا جس میں 76 فیصد آبادی نے صرف ایک قابل اعتماد برانڈ سے سونا خریدا اور 54 فیصد آبادی نے کہاکہ اگر کوئی بھارتی حکومت کی حمایت یافتہ کمپنی جو ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کو آسان بناتی ہے تو وہ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں گے۔