نئی دہلی:فوربس کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق بھارتی تاجر گوتم اڈانی ، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ جمعرات کو 60 سالہ بزنس ٹائیکون کی مجموعی دولت 115.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس کے بعد مسٹر گیٹس کی دولت 104.6 بلین ڈالر ہے۔ نوے بلین ڈالر کے ساتھ اڈانی کے ہم وطن اور ریلائنس گروپ کے مالک مکیش امبانی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ Indian Businessman Gautam Adani
اڈانی گروپ کے چیئرمین ایک چھوٹی اشیاء کی تجارت کے کاروبار کو بندرگاہوں، کانوں اور گرین انرجی پر پھیلے ہوئے ایک وسیع تجارتی گروپ میں تبدیل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ اڈانی گروپ کے کچھ لسٹڈ سٹاک پچھلے دو سالوں میں 600 فیصد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں جو کہ گرین انرجی اور انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کیلئے مددگار ثابت ہونگے کیونکہ ادانی کے خیر خواہ وزیر اعظم نریندر مودی 2.9 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے اور 2070 تک ہندوستان کے صفر کاربن نیٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ جانکاریاں بلومبرگ نے حال ہی فراہم کی تھیں جب اڈانی نے مسٹر امبانی کو ایشیا کے سب سے امیر شخص کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ Forbes Real Time Billionaires List