نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 روپے فی بیرل سے نیچے آجانے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ Petrol,Diesel Price Remain Unchanged
یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.71 فیصد کمی کے ساتھ 99.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.65 فیصد کے دباو کے ساتھ 93.28 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔