نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کے باعث عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ Fuel Prices Remain Unchanged
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 94.92 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 88.53 ڈالر فی بیرل پرکاروبارکررہا ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔