اردو

urdu

ETV Bharat / business

LayOff News 2023 ماہرین اقتصادیات کی پیشن گوئی، مزید چھٹنی کے لیے تیار رہیں - IT layoffs 2023

کمپنیاں آنے والے دنوں میں مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرسکتی ہے۔ بڑی ٹیک کمپنیوں میں ایسے ملازمین چھنٹی کا شکار ہورہے ہیں جن کی تنخواہیں زیادہ ہیں، دی انفارمیشن کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ LayOff News 2023

employees fired every day by tech giants
ماہرین اقتصادیات کی پیشن گوئی، مزید چھٹیوں کے لیے تیار رہیں

By

Published : Jan 25, 2023, 9:47 AM IST

سان فرانسسکو:سال 2023 میں بڑے پیمانے میں چھنٹی ہونے والی ہے، زیادہ تر کاروباری ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کمپنیاں آنے والے مہینوں میں ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کریں گی۔ میڈیا رپورٹس میں ایسا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق صرف 12 فیصد ماہرین اقتصادیات کو توقع ہے کہ ان کی فرمیں اگلے تین ماہ میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گی۔ یہ سروے نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس (NABE) نے کیا تھا۔

کووڈ کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب زیادہ کاروباریوں نے اپنی فرموں میں ملازمتوں کے سکڑنے کا اندازہ لگایا ہے۔ NABE کی صدر جولیا کوروناڈو کے مطابق رواں برس کساد بازاری کا اندیشہ ہے۔ تقریباً 3,000 ٹیک ورکرز کو جنوری میں اوسطاً فی دن ملازمت سے فارغ کیا جا رہا ہے، بشمول بھارت میں، مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں جاری چھٹنی کے سیزن میں شامل ہو رہی ہیں۔

سروے کے مطابق، نصف سے زیادہ کاروباری ماہرین اقتصادیات اگلے برس کساد بازاری کا خطرہ 50 فیصد یا اس سے زیادہ دیکھتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ 2023 میں مزید چھٹنیاں ہوں گی۔ 166 ٹیک کمپنیوں نے اب تک 65,000 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے 12,000 ملازمین، یا اس کے تقریباً 6 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کمپنی ایسی تبدیلیاں کرے گی جس کے نتیجے میں مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک ہماری کل افرادی قوت میں 10,000 ملازمتیں کم ہو جائیں گی۔

ایمیزون نے اس سے قبل عالمی سطح پر 18,000 ملازمین کی نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں بھارت میں تقریباً 1,000 ملازمین شامل تھے۔ میوزک اسٹریمنگ کمپنی اسپاٹائف نے پیر کے روز عالمی سطح پر اپنی افرادی قوت کا 6 فیصد یا تقریباً 600 ملازمین کی چھٹنی کا اعلان کیا۔ 2022 میں، 1,000 سے زیادہ کمپنیوں نے 154,336 ملازمین کو برطرف کیا، لی آف ٹریکنگ سائٹ Layoffs.FYI کے اعداد و شمار کے مطابق۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details