سان فرانسسکو: الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے اپنے 7.92 ملین ڈالر کے شیئر کو فروخت کر دیا ہے۔ کمپنی کی سیکیورٹیز فائلنگ سے اس کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا نے منگل کو سیکیورٹیز فائلنگ میں ریگولیٹر کو بتایا کہ اس کے سی ای او ایلون مسک نے 7.92 ملین شیئرز فروخت کیے، جس سے اسے 6.9 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ 4 اگست کو ٹیسلا کی 2022 کی سالانہ شیئر ہولڈر کی میٹنگ کے بعد مسک نے پانچ سے نو اگست کے درمیان لین دین کیا۔ Elon Musk sells Tesla shares worth $6.88 billion
رواں برس کے شروع میں، ٹیک ارب پتی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ان کا 28 اپریل کے بعد 'ٹیسلا کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس ہفتے، ایک SEC فائلنگ نے انکشاف کیا کہ مسک اپنی الیکٹرک کار کمپنی میں تقریباً 8.4 بلین ڈالر کے حصص فروخت کر رہے ہیں۔