اردو

urdu

ETV Bharat / business

Edible Oils Register A Sharp Decline خورنی تیل کی قیمتوں میں کمی

گذشتہ برسوں کے مقابلے رواں برس اکتوبر میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ Edible oils register a sharp decline

Edible oils register a sharp decline in prices: Food Ministry
خورنی تیل کی قیمتوں میں کمی

By

Published : Nov 12, 2022, 12:51 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کے روز کہا کہ ضروری اشیاء، خاص طور پر خوردنی تیل کی قیمتوں میں گذشتہ برسوں کے مقابلے رواں برس اکتوبر 2022 میں کمی ہوئی ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی حکومت کی طرف سے اٹھائے اقدامات کے سبب آئی ہے، جو اس نے لازمی خوردنی اشیاء کی گھریلو دستیابی میں اضافے اور قیمتوں کو مستحکم بنانے کے لیے اٹھائے تھے۔ Edible oils register a sharp decline

صارفین کے امور خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق، قیمتوں میں کمی گھریلو دستیابی کو بڑھانے اور ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کی وجہ سے ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے بتایا کہ بھارت میں پچھلے تین ماہ کے دوران، رفائنڈ سورج مکھی تیل کی اوسط گھریلو خردہ قیمت 181 روپے سے کم ہوکر 170 روپے فی کلو گرام ہے، سرسوں کے تیل کی قیمت 173 روپے سے کم ہو کر 170 روپے فی کلو گرام ہے، جب کہ ونسپتی تیل کی قیمت 154 روپے تھی اور یہ 146 فی کلو گرام ہوگئی۔

رفائنڈ سویابین تیل کی قیمت 157 روپے فی کلو گرام سے گھٹ کر اب یہ 154 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی خردنی تیلوں پر عائد درآمداتی محصول پر لیے گئے حکومت کے فیصلے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details