نئی دہلی:کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز 'سی اے ٹی' نے جمعہ سے ملک بھر کے تاجروں اور ان کے ملازمین میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی کے احکامات پر عمل کرنے اور اس کے کسی بھی استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کےلیے مہم شروع کر دی گئی ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گی۔ ملک میں آج سے سنگل یوز پلاسٹک Single Use Plastic پر پابندی شروع ہو گئی ہے۔ Single use plastic ban
کیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجروں نے مناسب متبادل نہ ہونے کے باوجود اپنی دکانوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کی جگہ کاغذ، جوٹ اور کپڑے کے تھیلوں میں سامان دینا شروع کر دیا ہے۔
کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ اس مہم میں ملک بھر سے 40 ہزار سے زیادہ کاروباری تنظیمیں جمع ہوں گی اور اپنی ریاستوں اور شہروں میں واقع بازاروں میں تاجروں کے درمیان اس مہم کو چلائیں گی۔ ملک بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے مینوفیکچررز اور پروڈیوسرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کو سنگل یوز پیکنگ میں کوئی سامان نہ دیں۔