حیدرآباد: لائف انشورنس غیر متوقع حالات میں آپ کے خاندان کے مالی ضروریات کو پورا کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹرم پالیسیاں کم پریمیم کے ساتھ زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ صحیح انشورنس کمپنی کا انتخاب کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہماری ضروریات کے مطابق پالیسی لینا۔ اس کے لیے ہمیں متعلقہ کمپنی کے کلیم پروسیسنگ ریکارڈ پر نظر ڈالنی چاہیے۔ ایسے بیمہ کنندگان سے بچنا چاہییے جو کچھ ناخوش گوار ہونے پر پالیسی ہولڈر کو معاوضہ دینے میں پریشانی پیدا کرتے ہیں۔ پالیسیوں کی شرائط ہر کمپنی میں مختلف ہے۔ پالیسی خریدتے وقت ان تمام چیزوں کو دیکھنے کے علاوہ آپ کو کمپنی کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی دیکھنا چاہیے۔
کلیم سیٹلمنٹ ریشو
کلیم سیٹلمنٹ ریشو کمپنی کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے کہ ایک مخصوص مدت کے دوران کتنے دعووں کا تصفیہ ہوا ہے۔ پالیسی ہولڈر کی موت کی صورت میں، نومین انشورنس کمپنی سے رجوع کرتا ہے اور پالیسی کا دعویٰ کرتا ہے۔ انشورنس کمپنی قواعد کے مطابق کلیم کو قبول یا مسترد کرتی ہے۔ اگر آپ اچھی سیٹلمنٹ ریشو والی کمپنی سے پالیسی لیتے ہیں تو مسترد ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
کم سیٹلمنٹ ریشو
ایسی کمپنی جس کا معاوضہ دینے کا ریشو یعنی تناسب کم ہے وہاں معاوضہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک کمپنی ایک سال میں 100 دعوے وصول کرتی ہے۔ اگر 90 پالیسیوں کو بغیر کسی دقت کے معاوضہ دیتا ہے، تو ادائیگیوں کا تناسب 90 فیصد شمار کیا جائے گا۔ ایسی کمپنیاں پالیسی ہولڈرز کو راغب کرنے کی کوشش میں انشورنس پالیسیوں کو کم پریمیم پر آن لائن دستیاب کر رہی ہیں۔ صرف پریمیم کم ہونے کی وجہ سے پالیسیاں لینا کبھی بھی مناسب نہیں ہے۔ پالیسی زندگی کے سب سے بڑے مالی فیصلوں میں سے ایک ہے۔ لہذا مکمل تحقیق کے بعد ہی پالیسی کا انتخاب کریں۔