اردو

urdu

ETV Bharat / business

Budget Session 2023 انکم ٹیکس میں بڑی چھوٹ، اب سات لاکھ روپے تک ٹیکس نہیں دینا پڑے گا - ٹیکس چھوٹ کی حد

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام کے لیے ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دی۔ اب 7 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

انکم ٹیکس میں بڑی چھوٹ، اب 7 لاکھ روپے تک ٹیکس نہیں دینا پڑے گا
انکم ٹیکس میں بڑی چھوٹ، اب 7 لاکھ روپے تک ٹیکس نہیں دینا پڑے گا

By

Published : Feb 1, 2023, 12:35 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 1:40 PM IST

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام کے لیے ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دی۔ اب 7 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ پہلے چھوٹ کی حد پانچ لاکھ روپے تھی اور بنیادی چھوٹ 2.5 لاکھ روپے تھی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت دی ہے۔ اب 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں انکم ٹیکس کا نیا سلیب متعارف کرایا ہے۔ نئے ٹیکس رجیم کے تحت ٹیکس سلیب میں بڑا تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس رجیم کے مطابق اگر آمدنی 7 لاکھ روپے سے بڑھ کر 1 روپے ہو جاتی ہے، تو انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور ٹیکس نہ صرف 1 روپے پر بلکہ 3 لاکھ روپے سے زیادہ کی پوری آمدنی پر ادا کرنا پڑے گا۔ یعنی جن لوگوں کی آمدنی 7 لاکھ سے زیادہ ہے انہیں انکم ٹیکس کے نئے نظام کے تحت 3 لاکھ روپے سے اوپر والی آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا یعنی 3 سے 6 لاکھ کے سلیب میں 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح 6 سے 9 لاکھ روپے کے سلیب پر 10 فیصد، 9 سے 12 لاکھ روپے کے سلیب پر 15 فیصد، 12 سے 15 لاکھ روپے کے سلیب پر 20 فیصد اور روپے سے زائد کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

Income tax rebate limit increased

دراصل، اب تک 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب حکومت نے اس کیپ کو بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ نئے ٹیکس نظام کے تحت، بنیادی چھوٹ کی حد اب بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اب 6 ٹیکس سلیب کے بجائے 5 ٹیکس سلیب ہوں گے۔ نئے ٹیکس نظام میں، 15.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 52,500 روپے کی معیاری تخفیف کی گئی ہے۔ وہیں نرملا سیتا رمن نے خواتین اور بزرگ شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ مہیلا سمان بچت پترا یوجنا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ کسانوں، نوجوانوں اور طلباء کے لیے بڑے اعلانات کیے گئے۔ درحقیقت انکم ٹیکس میں ریلیف کی مسلسل مانگ کی جا رہی تھی۔ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل یہ اس حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔

آمدنی ٹیکس
صفر سے تین لاکھ صفر
تین سے چھ لاکھ 5 فیصد
چھ سے نو لاکھ 10فیصد
نو سے بارہ لاکھ 15 فیصد
بارہ سے پندرہ لاکھ 20 فیصد
پندرہ سے زیادہ 30 فیصد

واضح رہے کہ کہ حکومت کی سب سے بڑی آمدنی ٹیکس سے ہوتی ہے لیکن ٹیکس لگانے کے علاوہ حکومت شہریوں کو مکمل سہولت بھی دیتی ہے کہ وہ قانونی طریقے استعمال کرکے اپنا ٹیکس بچا سکتے ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80C کے تحت، آپ 1.5 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر کے اپنا ٹیکس بچا سکتے ہیں۔ اگر آپ قومی پنشن سکیم میں 50,000 روپے تک الگ سے سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو سیکشن 80CCD کے تحت آپ کو انکم ٹیکس میں 50,000 روپے کی اضافی چھوٹ ملتی ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2023, 1:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details