نئی دہلی:مرکزی حکومت نے بجٹ سازی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج سے پری بجٹ میٹنگ کا آغاز کررہی ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور وہ سب سے پہلے انڈسٹریز سے وابستہ لوگوں سے ملاقات کریں گی۔ ان کے ساتھ وزارت خزانہ انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزارت خزانہ کے حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق پری بجٹ میٹنگ آج سے شروع ہورہی ہے۔ آج کے اجلاس میں صرف صنعت، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوگی۔ Budget 2023-24: Sitharaman to start pre-budget with experts today
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی یہ میٹنگیں ورچوئل طریقے سے ہوں گی۔ ان میں اسٹیک ہولڈرز 2023-24 کے بجٹ کے لیے تجاویز دیں گے۔ وزارت خزانہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سب سے پہلے دو گروپوں میں 2023 کے بجٹ سے قبل مشاورت کریں گی، صنعت کے رہنماؤں اور بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کے ساتھ۔ اس کا اہتمام 21 نومبر 2022 کو کیا جائے گا۔