اردو

urdu

ETV Bharat / business

Boom in Stock Market اسٹاک مارکیٹ میں تیزی - بی ایس ای کے 17 گروپوں میں تیزی کا رجحان رہا

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 367.47 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 66527.67 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 107.75 پوائنٹس کے اضافے سے 19753.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.86 فیصد اچھل کر 30419.75 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.31 فیصد بڑھ کر 35002.32 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

By

Published : Jul 31, 2023, 7:59 PM IST

ممبئی: عالمی مارکیٹ میں مثبت رجحان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر صنعتی، یوٹیلٹیز، پاور اور آئی ٹی سمیت سترہ گروپوں میں ہوئی دمدار خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 367.47 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 66527.67 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 107.75 پوائنٹس کے اضافے سے 19753.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.86 فیصد اچھل کر 30419.75 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.31 فیصد بڑھ کر 35002.32 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3878 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2209 میں خریداری، 1470 میں فروخت اور 199 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 35 کمپنیوں میں تیزی، جبکہ 14 میں گراوٹ رہی وہیں دومیں استحکام رہا۔

بی ایس ای کے 17 گروپوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران یوٹیلٹیز 2.47، پاور 2.33، کموڈٹیز 1.25، سی ڈی 0.71، انرجی 0.96، فنانشل سروسز 0.35، انڈسٹریل 1.66، آئی ٹی 1.28، ٹیلی کام 0.08، آٹو 1.03، بینکنگ 0.22، کیپٹل گڈز 1.32، کنزیومر ڈیوریبلز 0.87، میٹل 1.73، آئل اینڈ گیس 1.10، ریئلٹی 0.60 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرول ڈیزل کا منافع عوام میں تقسیم کرے: کانگریس

بین الاقوامی منڈی میں خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.08، جاپان کا نکیئی 1.26، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.82 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.46 فیصد چڑھ گیا، جبکہ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.06 فیصد کی گراوٹ رہی۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details