نئی دہلی/بنگلور: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے حال ہی میں چینی قرض ایپ کیس سے متعلق اپنی تحقیقات کے سلسلے میں بنگلورو میں پانچ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی اور 78 کروڑروپے کے ذخائر ضبط کیے۔ Chinese loan app case: ED seizes Rs 78 crore after searches
بنگلورو کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں درج 18 ایف آئی آر کی بنیاد پر اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا تھا، جن میں متعدد کمپنیوں اور افراد شامل تھے جو موبائل ایپس کے ذریعے چھوٹے قرضے لینے والے لوگوں کو لوٹنے اور ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔
موبائل ایپ پر قرض کی سہولت فراہم کرنے والی ان کمپنیوں کا آپریشن یا کنٹرول چینی شہریوں کے پاس ہے۔ ای ڈی نے کہاکہ "یہ نوٹس میں آیا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں پیمنٹ گیٹ ویز یا بینک کے مختلف مرچنٹ آئی ڈی کے ذریعے مشکوک یا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں۔"
اس معاملے میں اب تک ضبط کی گئی کل رقم 95 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ Razorpay کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی ED کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ضروری معلومات فراہم کر کے ایجنسی کی مدد کرتی رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ "ہم نے ڈیڑھ برس قبل ان تمام مشکوک کمپنیوں اور ان سے منسلک فنڈز کو فعال طور پر بلاک کر دیا ہے اور کئی بار ای ڈی کے ساتھ تفصیلات کا اشتراک کیا ہے،" ترجمان نے کہاکہ Razorpay کے کوئی فنڈز منجمد نہیں کیے گئے ہیں۔'
مزید پڑھیں: