اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2023, 8:45 PM IST

ETV Bharat / business

Bareilly Jaipur Air Service Launched بریلی-جے پور ہوائی سروس کا آغاز

انڈیگو کی پہلی فلائٹ جے پور سے بریلی پہنچی۔ پہلی بار بریلی جے پور آنے والے مسافروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ انڈگو کی پرواز کا شیڈول گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بریلی: بریلی- جے پور- بریلی سیدھی ہوائی سروس اتوار کی دوپہر سے شروع ہوگئی۔ اس سے پہلے بریلی سے دہلی، ممبئی اور بنگلورو کے لیے پرواز آپریٹ ہو رہی تھی۔ پنک سٹی اور ناتھ سٹی کے درمیان فضائی رابطے کی وجہ سے سیاحت کی صنعت اور تجارت میں اضافے کا امکان ہے۔ انڈیگو ایئر لائنز نے ممبئی اور بنگلور کے بعد اتوار سے جے پور-بریلی ایئر سروس شروع کردی ہے۔ اتوار دوپہر انڈیگو کی پہلی فلائٹ جے پور سے بریلی پہنچی۔ پہلی بار بریلی جے پور آنے والے مسافروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ انڈگو کی پرواز کا شیڈول گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔ بریلی جے پور ایئر سروس ہفتے میں چار دن یعنی پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلے گی۔

انڈیگو نے ممبئی اور بنگلورو کی طرح 78 سیٹر ایئرکرافت جے پور روٹ پربھی لگایا ہے۔ بریلی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر آر ایس کنوٹ نے بتایا کہ انڈیگو کی فلائٹ 6 ای 7478 کوبریلی سے جے پور کے لیے لگایا گیا ہے۔ پرواز کا کرایہ 2600 روپے رکھا گیا ہے۔ ایک ہفتہ میں چاردن آنے جانے کی فلائٹ سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انڈیگو کے افسر وکاس دلال نے بتایا کہ جلد ہی بریلی سے بنارس، پریاگ راج، لکھنؤ اور گورکھپور جیسے شہروں تک فضائی رابطہ شروع ہو جائے گا۔

اب تک بریلی سے جے پور جانے کے لیے ٹرین اور بس کی سہولت تھی۔ ٹرین کے ذریعے جے پور پہنچنے میں 11 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا تھا۔ ہوائی رابطہ ہونے سے اب کافی وقت بچ جائے گا۔ بریلی سے جے پور کی فلائٹ تقریباً ایک گھنٹے میں پہنچے گی۔ پہلے دن فلائٹ سے سفر کرنے والے لوگ پرجوش اور خوش نظر آئے۔ بریلی تا دہلی پرواز 8 مارچ 2021 کو خواتین کے عالمی دن پر شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد بنگلور، ممبئی سے بھی پروازیں شروع ہوئیں۔ اب لکھنؤ، پریاگ راج، بنارس گورکھپور سے پروازیں شروع ہونے والی ہیں۔ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ بریلی سے لکھنؤ فلائٹ شروع کرنے کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IndiGo Kolhapur-Bangalore Flight سندھیا نے انڈیگو کی کولہاپور۔بنگلور فلائٹ سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details