اردو

urdu

ETV Bharat / business

Austria inflation اگست میں آسٹریا میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے تجاوز

شماریات آسٹریا نے کہا کہ اگر ایندھن کی قیمتیں نہ گرتی تو اگست میں مہنگائی 9.9 فیصد ہوتی۔ Austria's inflation remains above 9 pct in Aug

Austria's inflation remained above 9% in Aug
اگست میں آسٹریا میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے تجاوز

By

Published : Sep 17, 2022, 12:05 PM IST

ویانا: اگست میں آسٹریا میں مہنگائی 9 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں آسٹریا میں مہنگائی 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو نظرثانی شدہ جولائی کے 9.4 فیصد مہنگائی کی شرح سے 0.1 فیصد کم ہے۔ تاہم مہنگائی مخالف حکومتی پالیسیوں کے باوجود توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ Austria's inflation remained above 9% in Aug

ماہ بہ ماہ معمولی کمی ایندھن کی قیمتوں کی وجہ سے ہے، جو جولائی کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہوئی۔ شماریات آسٹریا نے کہا کہ اگر ایندھن کی قیمتیں نہ گرتی تو اگست میں مہنگائی 9.9 فیصد ہوتی۔ آسٹریا کے شماریات کے ڈائریکٹر جنرل ٹوبیاس تھامس نے کہاکہ "گھریلو توانائی، کھانے پینے اور ریستورانوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔"

آسٹریا کی حکومت نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے، جس میں بے روزگاروں اور دیگر کمزور گروپوں کے لیے سماجی فوائد میں اضافہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details