حیدرآباد: دنیا کی مشہور ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون کی جانب سے تقریباً 10,000 ملازمین کی تخفیف کے اعلان کے بعد اب ایمیزون بھارت میں ملازمین کو جھٹکا دینے والا ہے۔ ایمیزون نے سینکڑوں بھارتی ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایمیزون بھارت میں کچھ آپریشنز بند کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، یہ انکشاف بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمیزون بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کاروبار بند کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں اگلے ماہ سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔ Amazon to fire hundreds of workers in India
رپورٹس کے مطابق بھارت دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ای کامرس مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ تاہم بہت سے شعبوں میں ایمیزون کی ترقی سست روی کا شکار ہے۔ نقصان کی وجہ سے کمپنی کو یہ سخت قدم اٹھانا پڑا، کمپنی نے چند ہفتے پہلے کہا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دے گی۔