اردو

urdu

ETV Bharat / business

Union Budget 2023 غیر ملکی امداد کے لیے مختص رقم میں کٹوتی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یکم فروری کو مودی حکومت کی دوسری میعاد کا پورے سال کے لیے آخری بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں غیر ملکی امداد کے لیے مختص رقم میں 2.6 فیصد کمی کی گئی ہے۔ Allocation for aid to foreign countries cut by 2.6% in Budget

Allocation for aid to foreign countries cut by 2.6% in Budget
غیر ملکی امداد کے لیے مختص رقم میں کٹوتی

By

Published : Feb 3, 2023, 10:39 AM IST

نئی دہلی: بھارت نے 2022-23 میں غیر ملکی امداد کے لیے کل مختص رقم 6,005 کروڑ روپے سے گھٹا کر آئندہ مالی برس 2023-24 میں 5,848 کروڑ روپے کر دیا ہے، یعنی غیر ملکی امداد کے بجٹ میں 2.6 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو مالی برس 2023-2024 کا بجٹ پیش کیا۔ جن ممالک کے لیے مختص رقم کم کی گئی ہے ان میں بھوٹان، افغانستان اور ماریشس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش، نیپال، بحران زدہ سری لنکا، منگولیا اور یوریشین، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے بجٹ مختص میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بھوٹان کے لیے مختص رقم 2022-23 میں 2,500 کروڑ روپے سے گھٹ کر 2023-24 میں 2,400 کروڑ روپے، افغانستان کے لیے 350 کروڑ سے 200 کروڑ روپے اور ماریشس کے لیے 575 کروڑ روپے سے کم کر کے 460 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

تاہم حکومت نے بنگلہ دیش کے لیے مختص رقم 2022-23 میں 170 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2023-24 میں 200 کروڑ روپے، نیپال کے لیے 425 کروڑ روپے سے 550 کروڑ روپے، سری لنکا کے لیے 75 کروڑ روپے سے بڑھا کر 150 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ منگولیا کو 2.50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جب کہ افریقی ممالک کے لیے مختص رقم 160 کروڑ روپے سے بڑھا کر 250 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

یوریشین ممالک کے لیے اسے 65 کروڑ روپے سے بڑھا کر 75 کروڑ روپے اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے مختص رقم 7 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ یہ مختص بنیادی طور پر ثقافتی اور ورثے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ آفات سے نجات کے لیے امداد سے متعلق ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details