کورونا وائرس کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر تو نظر آیا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی اس کا بہت برا اثر پڑا ہے۔
گزشتہ برس ملک میں ہول سیل پرائس انڈیکس کی سالانہ شرح 2.79 فیصد تھی جو اس برس گھٹ کر منفی 3.21 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 'مئی 2020 میں ابتدائی دور کا انڈیکس منفی 0.87 فیصد سے گھٹ کر 136.2 فیصد (عارضی) رہ گیا جبکہ خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس منفی 23.18 فیصد اور نان فوڈ آرٹیکلز منفی 1.44 فیصد کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے'۔