اردو

urdu

ETV Bharat / business

'حکومت محفوظ تجوری میں آئی آئی پی کو تالا لگا دے گی' - صنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی)

سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے تاحال صنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی) منظرعام پر نہ آنے کے سلسلے میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

will govt lock up iip nos in safe vault: chidambaram
'حکومت محفوظ تجوری میں آئی آئی پی کو تالا لگا دے گی'

By

Published : Jun 13, 2020, 1:13 PM IST

سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے اپریل 2020 کے صنعتی پیداورا اشاریہ (آئی آئی پی) کے اعداد و شمار جاری نہ کرنے کو لے کر مرکز پر طنز کیا اور حیرت کا اظہار کیا کہ وہ 20 سال بعد کھولے جانے والی تجوری میں محفوظ رہے گی۔

کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کو اپریل 2020 کے لئے آئی آئی پی نمبر جاری نہ کرنے ٹوئٹر پر اپنے اس خیال کا اظہار کیا ہے۔

پی چدمبرم نے حیرت کا اظہار کیا اور طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ 'کیا وہ 20 سال بعد کھولی جانے والی کسی محفوظ تجوری میں بند ہوجائے گا'۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوچھا کہ 'معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ یہ ایسے محفوظ ہاتھوں میں ہے کہ حکومت اپریل 2020 کے لئے آئی آئی پی نمبر جاری نہیں کرے گی! کیا حکومت 20 برس کے بعد ہی کھولے جانے والے آئی آئی پی نمبرز کو کسی محفوظ والٹ میں بند کردے گی؟'۔

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں کورونا وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ رہا۔ جس کی وجہ سے صنعتی پیداورا پر سخت اثر پڑا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر ماہ کے دوران صنعتی سرگرمی بری طرح متاثر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details