گزشتہ روز روپیہ 16پیسے کی سبقت بناتا ہوا 74.46روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔ ان تین دنوں میں روپیہ 44پیسے مضبوط ہوا ہے۔
روپیہ 27 پیسے مضبوط
دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے نرم پڑنے اور گھریلو شیئر بازار میں رہی تیزی سے بدھ کو مسلسل تیسرے دن سبقت درج کرتا ہوتا انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ 27پیسے کی چھلانگ لگاکر 74.19روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
روپیہ 27 پیسے مضبوط
روپیہ آج تین پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 74.49روپے فی ڈالر پر کھلا۔
کاروبار کے دوران روپیہ 74.52روپے فی ڈالر دن کی نچلی سطح اور 74.09 روپے فی ڈالر دن کی اونچی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلہ میں 27 پیسے کی سبقت کے ساتھ 74.19روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔