اردو

urdu

ETV Bharat / business

گراوٹ سے ابھری اسٹاک مارکیٹ، سینسیکس میں 748 پوائنٹس کا اضافہ - ایشیائی بازاروں میں تیزی

بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں کے مابین توانائی کے شعبے میں مضبوط خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ چار دن کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے منگل کو دو فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوگئی۔

گراوٹ سے ابھری اسٹاک مارکیٹ، سینسیکس میں 748 پوائنٹس کا اضافہ
گراوٹ سے ابھری اسٹاک مارکیٹ، سینسیکس میں 748 پوائنٹس کا اضافہ

By

Published : Aug 4, 2020, 6:57 PM IST

منگل کو بی ایس ای کا سنسیکس 748.31 پوائنٹس یعنی 2.03 فیصد اضافے سے 37687.91 پوائنٹس پر جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 211.25 پوائنٹس یعنی 1.94 فیصد اضافے کے ساتھ 11102.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آن لائن فارما کمپنی نیٹ میڈیس کا ریلائنس انڈسٹریز کے ذریعہ حصول کی خبر کے بعد ریلائنس کے حصص میں سات فیصد سے زیادہ تیزی آئی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئر تقریبا چار فیصد اور ماروتی سوزوکی شیئروں میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں میں فروخت کے دوران ٹیک مہندرا کے اسٹاک میں پونے تین فیصد کی کمی رہی۔

سرمایہ کاروں نے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری کی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 1.02 فیصد اضافے سے 13856.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.23 فیصد اضافے کے ساتھ 13316.96 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ایشیائی بازاروں میں تیزی

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ دو فیصد، جاپان کی نکی میں 1.70 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.29 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.11 فیصد کی برتری پر بند ہوا۔

یورپی بازاروں میں ملا جلا رخ رہا

ابتدائی تجارت میں جرمنی کا ڈیکس 0.40 فیصد گر گیا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.04 فیصد مضبوط ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details