اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں - تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں جمعرات کو پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Aug 12, 2021, 10:21 AM IST

تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے درمیان ملک میں پٹرول کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل 26 ویں دن مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 27 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں جمعرات کو پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بدھ کو برینٹ کروڈ ایک بار پھر بڑھ کر 71 ڈالر فی بیرل عبور کر گیا۔ کل کاروبار بند ہوتے وقت ڈبلیو ٹی آئی کروڈ ایک دن قبل کے مقابلے 0.96 ڈالر بڑھ کر 69.25 ڈالر اور برینٹ کروڈ 0.81 ڈالر چڑھ کر 71.44 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر صبح نئی قیمت شام 6 بجے سے نافذ ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام — پٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 101.84 —— 89.87

ممبئی —— 107.83 ——97.45

چینئی—— 102.49 —— 94.39

کولکتہ — 102.08 —— 93.02

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details