پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم - petrol and diesel
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم رہیں ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ پندرہ دن مستحکم رہنے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 15 اپریل کو ان میں کٹوتی کی تھی ۔ اس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ممبئی ، چنئی اور کولکاتا میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہے ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 90.40 —————— 80.73
ممبئی ———— 96.83 ————— 87.81
چنئی ————— 92.43 ———— 85.75
کولکاتا———— 90.62 —————-- 83.61