ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 19 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ باقی 15 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.63 روپے اور ڈیزل 5.22 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 27-27 پیسے اضافے سے 95.03 روپے اور 101.25 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
دہلی میں ڈیزل 29 پیسے اور ممبئی میں 31 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.30 روپے اور دہلی میں 85.95 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.02 روپے اور ڈیزل 29 پیسے اضافے سے 88.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔