اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیپے نے بھارت میں خود کو لانچ کیا - نئے کلیکشن کے ساتھ ساتھ  بھارت میں گارمنٹس

لندن میں قائم مشہور برانڈ  پیپے جینز برانڈ کو دہلی کے دوارکا سیکٹر 21 کے ہوٹل ویوانتا میں فیشن شو کے دوران لانچ کیا گیا۔ جہاں میلز ماڈلز پیپے جینس برانڈ پہنے ہوئے ریمپ پر ''کیٹ واک'' کر  رہے تھے۔

پیپے نے بھارت میں خود کو لانچ کیا

By

Published : Aug 29, 2019, 9:44 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:02 PM IST

اگر آپ برانڈڈ کپڑوں کے شوکین ہیں اور غیر ملکی برانڈز کو اپنے لباس کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے لئے خوش خبری ہے۔ اب ایک اور غیر ملکی برانڈ نے بھارت میں دستک دی ہے۔

پیپے نے بھارت میں خود کو لانچ کیا

لندن کے مشہور برانڈ پیپے جینس نے جینس کے ایک نئے کلیکشن کے ساتھ ساتھ بھارت میں گارمنٹس اور ٹراؤزر کا نیا کلیکشن بھی لانچ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ جلد ہی بھارتی مارکیٹ میں اپنا رسوخ قائم کر لیگی۔

پیپے نے بھارت میں انڈر گارمنٹس کے مشہور برانڈ ، ڈالر کے ساتھ مل کر اپنے برانڈ کو بھارت کے مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ جہاں یہ غیر ملکی برانڈ دہلی سمیت بھارت کے بہت سے بڑے شہروں میں اپنا برانڈ لانچ کر رہا ہے۔

پیپی جینس برانڈ کے بھارت سی ای او کا خیال ہے کہ لندن میں پیپے جینس کی دھوم کے بعد، پیپے جینز اب بھارتی مارکیٹ میں دھوم مچائگی اور بھارتی مارکیٹ میں ایک بڑے برانڈ کی حیثیت سے مشہور ہوں گی۔

فی الحال دہلی سمیت پورے بھارت میں مینز اور ویمنز انڈر گارمنٹس کی بہت سی برانڈڈ کمپنیاں موجود ہیں۔ جس نے پہلے سے ہی بھارتی مارکیٹ میں ایک خاص مقام قائم کیا ہوا ہے۔

ایسی صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پیپے جینز ، جس نے لندن میں پہچان بنائی ہے، بھارت کے بازاروں میں دوسرے برانڈز کا مقابلہ کرکے اپنی شہرت قائم کر سکےگی یا نہیں!

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details