اردو

urdu

ETV Bharat / business

مئی میں برآمدات میں 67.39 فیصد کی چھلانگ - اردو نیوز کاروبار

مئی 2021 میں ملک میں صنعتی سرگرمیاں شروع ہونے اور بیرون ملک منڈیوں سے مانگ کی وجہ سے بھارتی برآمدات 67.39 فیصد کے اضافے سے 32.21 ارب ڈالر ہوگئی۔

india exports jumped 67.39 percent in may
مئی میں برآمدات میں 67.39 فیصد کی چھلانگ

By

Published : Jun 2, 2021, 2:15 PM IST

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کے روز یہاں جاری کردہ اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں یہ تفصیلات بتائیں۔

مئی 2020 میں بھارتی برآمدات 19.24 ارب ڈالر رہی۔ موجودہ مالی سال میں مئی تک مجموعی برآمدات 112.29 فیصد اضافے سے 62.84 ارب ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 29.6 ارب ڈالر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021 میں 68.54 فیصد اضافے کے ساتھ کل درآمدات 38.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مئی 2020 میں کل درآمدات 22.86 ارب ڈالر تھی۔

اپریل سے مئی 2021 کے دوران کل درآمدات 110.73 فیصد کے اضافے سے 84.25 بلین ڈالر رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 39.98 ارب ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں:

گاندربل میں اسٹرا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان

مئی 2021 میں تجارتی خسارہ 6.32 ارب ڈالر رہا اور اس میں اب 74.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details