خراب حالات کے سبب 30 روپے تا 40 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 70 سے 80 روپے فی کلوگرام تک جا چکی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر کم بوائی کی جس کی وجہ سے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی۔
سبزی فروش دودھ ناتھ نے بتایا کہ 'بارش اور سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے۔ آلو، ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'گاہک ہر دن پرانی قیمتوں کا مطالبہ کرتا ہے لیکن نئی قیمتیں روزانہ مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سبزی مہنگی ہوتی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں گاہک کے ساتھ روزانہ بحث ہوتی ہے لیکن جب سبزیاں منڈی میں ہی مہنگی ہو رہی ہے تو پھر کس طرح کسٹمر کو سستی دی جائے۔
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سبزی فروش کا خیال ہے کہ بارش کی وجہ سے فصل خراب ہورہی ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
آلو 20 روپے فی کلو تھا جو اب 40 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پیاز 15 سے 20 روپے کلو تھی جو اب 35 سے 40 روپے میں فروخت ہورہی ہے اور ٹماٹر 30 سے 40 روپے کلو تھا جو اب 70 سے 80 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔