اردو

urdu

ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ - bombay stock exchange

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے مطابق آج حصص بازار کاروبار میں زبردست اضاضہ ہوا ہے۔

great start in the stock market
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ

By

Published : Jul 20, 2020, 2:12 PM IST

بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے گھریلو اسٹاک مارکیٹز اور شئر مارکٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 388.89 پوائنٹس کی مضبوطی سے 37،409.03 پوائنٹس پر کھلا اور جلد ہی چار سو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37،425.41 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 97.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،999.45 پر کھلا اور 11 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 11،013.90 تک پہنچ گیا۔

خبریں لکھے جانے تک سینسیکس 356.35 پوائنٹس یا 0.96 فیصد اضافے کے ساتھ 37،376.49 پر اور نفٹی 96.05 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 10،997.75 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔

ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، انفوسس، ایچ ڈی ایف سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں خریداری سے بازار کو حمایت ملی۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا تاثر مضبوط تھا کیونکہ بیشتر ایشین بڑی مارکیٹیں کے سبز نشان میں رہنےسے بازار کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details