اردو

urdu

ETV Bharat / business

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی لیکن۔۔۔۔ - اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان

عالمی سطح پر کورونا وائرس Coronavirus کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے۔

latest fuel price in india
latest fuel price in india

By

Published : Dec 2, 2021, 12:47 PM IST

انٹرنیشنل مارکیٹ International Market میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ تاہم دہلی حکومت کی جانب سے ویٹ VAT میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 8.56 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 95.41 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون Omicron Virus نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔

امریکی مارکیٹ American Market میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل 70 ڈالر سے نیچے آگیا۔ سنگاپور میں کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 69.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 66.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی جس سے ملک میں اُن دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) Value Aded Tax کو کم کیا تھا۔

کل دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں آج پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے۔

دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ میں ویٹ میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کر دیا تھا جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑا تھا۔ اس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

اس دوران لگاتار 28 ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی او سی ایل) Indian Oil Corporation Limited کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ latest fuel price in india لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

  • آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
شہر کا نام پیٹرول قیمت/ فی لیٹر ڈیزل قیمت/ فی لیٹر
دہلی 95.41 86.67
ممبئی 109.98 94.14
چینئی 101.40 91.43
کولکاتا 104.67 89.79

ABOUT THE AUTHOR

...view details