اردو

urdu

ETV Bharat / business

ٹریڈ یونینز کی ہڑتال سے بینکنگ خدمات متاثر ہونے کا امکان - india

ملک کے زیادہ تر بینکوں نے آٹھ جنوری کو ہونے والی ٹریڈ یونیئنز کی ہڑتال اور بینکنگ خدمات پر اس کے اثر بارے میں سٹاک ایکسچینج کو پہلے ہی اطلاع دے دی ہے۔

بینکنگ خدمات
بینکنگ خدمات

By

Published : Jan 7, 2020, 4:48 PM IST

ملک کے دس ٹریڈ یونیئنز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی سبب پبلک سیکٹر کی بینکوں سمیت بینکنگ خدمات بدھ کو متاثر ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر بینکوں نے آٹھ جنوری کی ہڑتال اور بینکنگ خدمات پر اس کے اثر بارے میں سٹاک ایکسچینج کو پہلے ہی اطلاع دے دی ہے۔

اے آئی بی اے، آل انڈیا بینک آفیسر ایسوسیایشن، بی ایف ایل، آئی این بی ای ایف، آئی این بی او سی اور بی کے ایس ایم سمیت مختلف بینکوں کے اہلکاروں کی تنظیم نے ہڑتال میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے بینک میں پیسہ جما کرنے، نکالنے، چیک کلیئرنگ اور انسٹرومنٹ جاری کرنے جیسی بینکنگ خدمات کی متاثر ہونے کی امید ہے۔

حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بدھ کو ملک گیر ہڑتال میں تقریبا 25 کروڑ لوگوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔ ملک کی مختلف ٹریڈ ینوینز نے آٹھ جنوری کو ملک گیر ہڑتال کے لئے گزشتہ ستمبر میں ہی اعلان کر دیا تھا۔

ایک مشترکہ بیان میں دس مرکزی یونیئنز نے کہا کہ ' وزارت مزدور، مزدوروں کی کسی بھی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اس ضمن میں دو جنوری کو ایک میٹینگ بھی بلائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے تعلق سے حکومت کا رویئہ توہین کن ہے اور ایسے میں ہم پولیسیز کے ہاتھوں مزدوری کے لئے مجبور ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details