اردو

urdu

ETV Bharat / business

ای پی ایف او نے 94.41 لاکھ کے دعوے نمٹائے

ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود رواں مالی برس میں 94.41 لاکھ پرویڈنٹ فنڈ دعوے نمٹائے ہیں۔

the epfo settled claims worth rs 94.41 lakh
ای پی ایف او نے 94.41 لاکھ کے دعوے نمٹائے

By

Published : Sep 8, 2020, 10:50 PM IST

محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ اپریل سے لےکر 31 اگست تک ای پی ایف او نے پرویڈنٹ فنڈ اکاونٹ ہولڈروں کو 35 ہزار 445 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

ای پی ایف او نے اس مدت میں گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے 32 فیصد زیادہ دعوے نپٹائے ہیں۔ رقم کے سلسلہ میں اس میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پی ایف او نے 94.41 لاکھ کے دعوے نمٹائے

حکومت نے کورونا وبا کے دوران اکاونٹ ہولڈروں کی مدد کرنے کے لیے پرویڈنٹ فنڈ سے خصوصی نکاسی کے انتظامات کیے گئے۔

یکم اپریل سے 31 اگست تک کی مدت میں نپٹائے گئے 55 فیصد دعوے اسی سے متعلق تھے۔ دعووں کو تیزی سے نپٹایا گیا اور کچھ دعوے تین دن کے اندر نپٹا دیے گئے۔

اس کے لیے ای پی ایف نے خصوصی اقدامات کیے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی برس میں اب تک پرویڈنٹ کی جزوی نکاسی میں 212 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا ہے حالانکہ اسی مدت میں پرویڈنٹ فنڈ سے آخری نکاسی کے دعوؤں میں 35 فیصد کی کمی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details