تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل ایک ماہ بعد بھی مستحکم رہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کے روز دہلی میں پیٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
انٹرنیشنل انرجی پر نظر رکھنے والی تنظیم انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 میں پھر سے اضافہ ہورہا ہے۔ کووڈ۔19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی مانگ نہیں بڑھ رہی ہے اس کے بعد سے برینٹ کروڈ ٹوٹ رہا ہے۔ آج بریٹ کروڈ 1.05 فیصد گرکر 69.85 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی کروڈ 1.11 فیصد نیچے جاکر 67.68 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔