اردو

urdu

ETV Bharat / business

ُPetrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 63 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں - پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان آج مسلسل 63 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔Petrol And Diesel Prices Stable

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 63 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 63 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Jan 6, 2022, 12:04 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبر کو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو ا تھا۔ ۔Petrol And Diesel Prices Stable



بین الاقوامی سطح پر سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ 1.34 فیصد کم ہوکر 79.72 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.30 فیصد کم ہوکر 76.84 ڈالٹر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 63ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:

چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

میٹروپولیس............پٹرول................ڈیزل ................... ..(روپے فی لیٹر)

دہلی .................95.41.......... 86.67

کولکتہ ........104.67.........89.79

ممبئی ................109.98..94.14

چنئی................101.40......91.43

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details