اردو

urdu

یکم جولائی سے ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف نافذ

By

Published : Jun 3, 2020, 10:45 PM IST

حکومت نے مائکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعت (ایم ایس ایم ای) کی تعریف میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس پر یکم جولائی سے عمل ہوگا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایم ایس ایم ای وزارت نے بدھ کو یہاں اس کی اطلاع دی۔

اس سے پہلے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل بھارت مہم کے نفاذ کے لئے مرکزی کابینہ نے مائکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی تعریف تبدیل کرنے کے تجویز کو منظوری دے دی۔

ایم ایس ایم ای کی تعریف میں تبدیلی سے چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہو گا اور وہ اپنے کاروبار میں ترقی کر سکیں گے۔

چھوٹی صنعت کی تعریف میں تقریباً 14 برس کے بعد تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی تعریف کے مطابق مائکرو صنعت مینوفیکچرنگ کا کاروبار ایک کروڑ روپے، چھوٹے کاروبار 10 کروڑ روپے اور درمیانہ کا کاروبار 20 کروڑ روپے کا ہوگا۔

اسی طرح سروس سیکٹر شعبے کے کاروبار کے لئے یہ حد مائکرو کے لئے پانچ کروڑ روپے، چھوٹی صنعت کے لئے 50 کروڑ روپے اور درمیانے درجے کے لئے 100 کروڑ روپے ہوگی۔

حکومت نے یہ فیصلہ خود کفیل بھارت مہم کے تحت کیا ہے۔ اس کے بارے میں چھ کروڑ صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details