اردو

urdu

ETV Bharat / business

دس برسوں میں 4.5 کروڑ سے زیادہ کا زرعی قرض معاف - agriculture

ایس بی آئی ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق زرعی لون کا این پی اے مالی برس 2018-19 میں بڑھ کر ایک اعشاریہ ایک لاکھ کروڑ روپیے پہنچ گیا ہے جو کہ کل آٹھ اعشاریہ 79 لاکھ کروڑ روپئے کے این پی اے کا 12.4 فیصد ہے۔

زرعئی قرض معاف
زرعئی قرض معاف

By

Published : Jan 13, 2020, 7:06 PM IST

گزشتہ ایک عشرے میں مختلف ریاستوں میں کل 4.7 لاکھ کروڑ روپئے کا زرعی قرض معاف کیا گیا جو کہ تجارتی میدان سے متعلق این پی اے کا 82 فیصد ہے۔ اسکی اطلاع ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔

ایس بی آئی ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق زرعی لون کا این پی اے سال 2018-19 میں بڑھ کر ایک اعشاریہ ایک لاکھ کروڑ روپئے پہنچ گیا ہے جو کہ کل آٹھ اعشاریہ 79 لاکھ کروڑ روپئے کے این پی اے کا 12.4 فیصد ہے۔

معاشی سال 2015-16 میں کل این پی اے 5.66 لاکھ کروڑ روپئے تھی جس میں زرعی قرض کی حصہ داری 8.6 فیصد یعنی 48 ہزار 800 کروڑ روپئے تھی۔


رپورٹ میں بتایا گیا سال 2018-19 میں زرعی قرض کا حصہ مہض 1.1 لاکھ کروڑ روپئے یعنی این پی اے کا 12.4 فیصد ہی ہے۔ لیکن اگر ہم گزشتہ عشرے میں معاف کی گئی 3.14 لاکھ کروڑ روپئے کو جوڑ لیں تو اس کا بوجھ خزانے پر 4.2 لاکھ کروڑ ہو جاتا ہے ۔

وہیں اگر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے 45-51 ہزار کروڑ روپئے کی حالیہ قرض معافی کو جوڑ لیں تو یہ بڑھ کر 4.7 لاکھ کروڑ ہو جاتا ہے جو تجارتی میدان کے کل این پی اے کا 82 فیصد ہے۔

معاشی سال 2014-15 کے بعد دس بڑی ریاستوں نے 3لاکھ 240 کروڑ روپئے کی قرض معاف کی ہے۔ وہیں اگر منموہن سنگھ حکومت کے جانب سے 2007-08 میں کی گئی قرض معافی کو جوڑ دیں تو یہ بڑھ کر تقریبا چار لاکھ روپئے ہو جاتا ہے جس میں سے دو لاکھ سے زیادہ ے زرعی قرض 2017 ک بعد معاف کئے گئے ہیں۔

آندھرا پردیش نے 2014-15 میں 24 ہزار کروڑ کا زرعی قرض معاف کیا جبکہ اسی دوران تیلنگانہ نے 17 ہزار کروڑ روپئے کے قرض معافی کا اعلان کیا تھا تو دوسری جانب 2016-17 میں تمل ناڈو نے 5،280 کروڑ روپئے کے قرض کی معافی کی تھی۔

وہیں معاشی سال 2017-18 میں مہاراشٹر نے 34 ہزار 20 کروڑ، اتر پردیش 36 ہزار 360 کروڑ پنجاب نے 10 ہزار کروڑ، کرناٹک نے 18 ہزار کروڑ زرعی قرض معاف کئے وہیں کرناٹک نے سال 2018-19 میں بھی 44 ہزار کروڑ روپئے کی قرض معافی کی تھی۔

معاشی سال 2018-19 میں راجستھان حکومت نے 18 ہزار کروڑ، مدھہ پردیش نے36 ہزار 500کروڑ چھتیسگڑھ نے 6 ہزار 100 کروڑ جبکہ مہاراشٹر نے 45-51 ہزار کروڑ روپئے کے زرعی قرض کو معاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ زیادہ تر قرض معافیاں زمینی سطح کے بجائے کاغزوں پر ہی رہیں جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ قرض معاف نہیں کئے جا سکے۔ سب سے خراب مظاہرہ مدھیہ پردیش کا رہا ہے جہاں صرف 10 فیصد قرض معاف کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details