مرکزی دفتر شماریات(سینٹرل اسٹیٹسٹک آفس) کی جانب سے جاری ہونے والے جی ڈی پی کے سہ ماہی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح 5.2 فیصد تھی۔
لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد حکومت نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر مرحلہ وار طور پر مینوفیکچرنگ سمیت مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ابھی تک تمام شعبوں میں کورونا وائرس سے پہلے کی طرح کام کاج نہیں ہورہے ہیں۔