شدت پسندوں کو ملنے والی امداد کے مد نظر محکمہ انکم ٹیکس نے گذشتہ دو دنوں میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کے دوران غیر قانونی جائیداد ضبط کی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق ان کاروائیوں کا مقصد ریاست میں شرپسند عناصر کی غیر قانونی جائیداد و ملکیت کو ضبط کرنا ہے۔ اور ایسی کاروائیاں ریاست میں آئندہ انتخابات کو منصفانہ طور پر عمل میں لانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گذشتہ 6 برسوں سے تجارت کررہے تاجروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی جس سے غیر قانونی جائیداد ضبط کی گئی۔
چھاپہ ماری کےدوران متعدد مشتہ عناصر کا پتہ چلا ہے، اس کے علاوہ متعدد لوگوں کے نام ٹرانزکشن بھی ملے ۔ یہ سارےمعاملات لائن آف کنٹرول کےعلاقےمیں ملے ہیں۔ ابھی بھی کارروائی جاری ہے۔