حکومت نے ملک میں روزگار کے مواقع ختم ہونے اور بے روزگاری بڑھنے کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مسئلہ بہترموقع اور حسب خواہش روزگارکا ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح دنیا میں سب سے کم 3.5 فیصد ہے۔ انہوں نے عالمی ادارہ محنت (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن) کے اعدادوشمار کے حوالے سے کہا کہ چین میں بے روزگاری کی شرح 4.7 فیصد اور ایشیا پرشنات خطے میں 4.2 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصلی مسئلہ بے روزگاری نہیں ہے بلکہ بہتر موقع اور حسب خواہش روزگار پانے کا ہے۔ ہر کوئی مستقل اور سرکاری نوکری چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم سیکٹرمیں 40 کروڑ افراد کام کرتے ہیں اور حکومت اس سیکٹر کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ حکومت کی کوششوں سے مسلسل تین برس ایک ایک کروڑ روزگارکے مواقع پیدا ہوئےہیں۔