اردو

urdu

ETV Bharat / business

زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.49 بلین ڈالر کا اضافہ

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.49 بلین ڈالر بڑھ کر 641 بلین ڈالرہوگئے۔

Forex reserves up by USD 1.492 billion to USD 641 billion
زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.49 بلین ڈالر کا اضافہ

By

Published : Oct 22, 2021, 9:29 PM IST

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتہ 1.49 بلین ڈالر بڑھ کر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 641 ارب ڈالر ہوگئے۔

اس سے گزشتہ ہفتہ میں چار ہفتوں کی کمی سے نکلتے ہوئے 2.04 بلین ڈالر بڑھ کر 639.51 بلین ڈالر ہوگیا تھا۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق پندرہ اکتوبر کو ختم ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 95 کروڑ ڈالر بڑھ کر 577.95 بلین ڈالر گیا۔ اس دوران سونے کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر بڑھ کر 38.57 بلین ڈالر ہو گئے۔

زیر نظر ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے لیے 2.1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 19.24 بلین ڈالر پر رہا۔

تاہم، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.23 بلین ڈالر رہ گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details