اردو

urdu

ETV Bharat / business

فیم انڈیا کے دوسرے مرحلے کو منظوری

حکومت نے ملک میں الیکٹرونک گاڑیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے فاسٹر ایڈوپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک وہیکلس ان انڈیا (فیم انڈیا۔ 2) کو منظوری دے دی ہے۔

By

Published : Mar 1, 2019, 1:09 AM IST

Breaking News

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس منصوبہ کے لئے آئندہ تین برس کے دوران دس ہزار کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کی جائے گی۔

یہ منصوبہ یکم اپریل سے نافذ ہوگا۔ اس منصوبہ کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے الیکٹرفکیشن پر زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی۔

الیکٹرونک گاڑیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے پورے ملک میں چارجنگ اسٹیشنوں کا جال بچھایا جائے گا اور پاور گرڈ بنائے جائیں گے۔

شاہراہوں پر دونوں طرف 25کلومیٹر کے وقفہ پر چارجنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details