اردو

urdu

ETV Bharat / business

ماہر اقتصادیات گریش مشرا کا انتقال

مشہور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر گریش مشرا کا جمعہ کو نصف شب کے بعد یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 80 سال کے تھے۔

ماہر اقتصادیات گریش مشرا کا انتقال

By

Published : Apr 27, 2019, 2:03 PM IST

30 دسمبر 1939 کو بہار کے موتیہاری میں پیدا ہونے والے مسٹر مشرا کئی برسوں سے بیمار تھے۔ بیس دن پہلے ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ مسٹر مشرا نے اسکول کی تعلیم بہار کے موتیہاری میں مکمل کی تھی اور پھر پٹنہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی آئے اور یہاں کے دہلی اسکول آف اكنامكس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

مسٹر مشرا مشہور مجاہد آزادی ویبھو مشرا کے بیٹے تھے جو 1952 میں مشرقی چمپارن سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ مسٹر مشرا نے انگریزی میں معاشیات پر 20 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں جن میں نہرو اور کانگریس کی اقتصادی پالیسیوں اور لوہیا پر لکھی کتابیں بھی شامل ہیں۔

وہ دہلی یونیورسٹی کے كروڑي مل کالج سے ریڈر کے عہدے سے تقریبا 20 سال پڑھانے کے بعد رٹائر ہوئے تھے اور آزادانہ کالم لکھ رہے تھے۔ان کےکالم انگریزی کے تمام بڑے اخبارات میں برسوں سے شائع ہو رہے تھے۔ انہوں نے مشہور مصنف بالزاك پر بھی ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی اقتصادی تاریخ بھی لکھی ہے۔ ان کا انتم سنسکار آج شام ساڑھے چار بجے لودھی روڑ واقع شمشان گھٹ میں کیا جائے گا۔

مسٹر مشرا ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے دانشور لیڈر تھے لیکن اپنے خیالات کی وجہ سے پارٹی سے نکالے گئے، تو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے انہیں کانگریس میں شامل کر لیا تھا. مسٹر مشرا کامریڈ پی سی جوشی کے شاگرد اور سی راجیشور راؤ کے دوست تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details