اردو

urdu

ETV Bharat / business

کووِڈ 19: بھارت کی ترسیلات زر متاثر ہونے کا خدشہ - بھارتی نژاد عوام کورونا وائرس

سابق بھارتی سفیر انل ترگونائت نے بیرون ممالک میں مقیم بھارتی تارکین وطن یا بھارتی نژاد عوام کے حوالے سے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تارکین وطن کو نوکری سے نکالنے یا تنخواہیں کم کردینے کی وجہ سے بھارت کی ترسیلاتِ زر سال 2019 کے 83 بلین امریکی ڈالر سے 23 فیصد کم ہو کر امسال 64 بلین ڈالر پر آ سکتی ہیں۔

کووِڈ19:محدود ہورہی ذہنیت اور تارکینِ وطن کی مایوسی
کووِڈ19:محدود ہورہی ذہنیت اور تارکینِ وطن کی مایوسی

By

Published : Apr 27, 2020, 11:01 PM IST

کووِڈ 19- کے موجب کورونا وائرس نے دنیا کو تعطل کا شکار کرکے دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے۔نقل و حمل میں بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے ممالک ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہیں۔ فقط درماندہ شہریوں یا کچھ خاص زمروں میں آنے والوں کو ہی بیرونی ملکوں سے نکالنے یا لے جائے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اندرون ممالک اور بیرونی سرحدوں کو بند کیا جاچکا ہے۔معیشتیں سُست روی میں ہیں،صنعتیں بند اور مملکتیں تالہ بند ہیں جبکہ سفر اور سیاحت جیسے تو ماضی کی بات بن چکی ہیں۔ ائیر لائنز اور دیگر ذرائع لائف لائنز اور مالی امداد کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ خود کو بنائے رکھ سکیں جبکہ دنیا کے قائدین کیلئے ابھی اپنے شہریوں کے صحت کی دیکھ بال اور صنعت و معیشت کو سنبھالنا بنیادی مقصد بنا ہوا ہے۔ تنہائی اور سماجی فاصلہ کی سنگین صورتحال میں پابندی کے بعض ایسے اقدامات کئے جاچکے ہیں جنکی وجہ سے لوگوں کا آزادی کے ساتھ سفر، سیاحت یا ہجرت کیلئے دیگر ممالک جانا متاثر ہوسکتا ہے۔

22 اپریل کو صدر ٹرمپ نے کووِڈ 19-کی وبا کے مابعد معاشی بحالی کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ کیلئے خطرہ بن سکنے والے امیگرنٹس کیلئے‘‘ داخلہ بند کرنے کے اعلان پر دستخط کئے۔اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمارے ملک کے امیگریشن نظام کی انتظامیہ میں ہمیں امریکی لیبر مارکیٹ پر غیر ملکی ورکروں کے اثرات کو ذہن میں رکھنا چاہیئے ، باالخصوص درونِ خانہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور کام کی تلاش کے پُر تناؤ ماحول میں۔ پہلے سے پسماندہ اور بے روزگار امریکیوں کو کامیاب ملازمتوں کے حوالے سے نئے قانونی اور مستقل باشندوں کی وجہ سے پیدا شدہ مقابلے کی دوڑ سے بچانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ موجودہ امیگرنٹ پروسیسنگ پروٹکشنز کووِڈ 19-کی وبا سے بحالی کیلئے ناکافی ہیں۔ علاوہ ازیں اضافی مستقل باشندوں کو متعارف کرنے سے ہمارے نظامِ صحت پر بوجھ بڑھتا ہے ایسے میں جب ہمارے ہیلتھ کیئر ذرائع محدود ہیں، وہ بھی ان حالات میں جب ہمیں امریکیوں اور موجودہ مہاجر آبادی کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

مندرجہ بالا کی روشنی میں ،میں نے طے کیا ہے کہ اگلے 60 دنوں میں بعض غیر ملکیوں کا داخلہ امریکہ کے مفادات کیلئے نقصان دہ ہوگا‘‘۔ پہلے سے معطل امریکی ویزاؤں پر نظرِ ثانی میں کافی طویل وقت لگ سکتا ہے اور یہ سب صدر ٹرمپ کی سنہ 2015-16 میں انتخابی تقاریر اور انکے ’’سب سے پہلے امریکہ‘‘ پر زور دینے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ اس بات پر بھی منتج ہوتا ہے کہ امریکہ کے سبھی مسائل کیلئے امیگرنٹ ورک فورس ذمہ دار ہے حالانکہ یہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ امریکہ مہاجروں کا ملک ہے کہ جنکی شراکت سے ہی یہ ایک ہائیپر پاور ملک بن سکا ہے۔ اسی طرح کی مہاجر مخالف بیان بازی یورپی ممالک میں بھی عام ہورہی ہے، جہاں دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔یہ ایک خطرناک رجحان ہے یہاں تک کہ اگر قلیل المدت اسکے سیاسی فوائد بھی ہوں۔

بھارت میں 30ملین انتہائی کامیاب تارکین وطن ہیں جن میں غیر رہائشی بھارتی (این آر آئی) اور بھارتی نژاد افراد (پی آئی او) شامل ہیں جو بیرون ممالک میں معتبرئت حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں سے کئی مغرب میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کی سربراہی کررہے ہیں۔انہوں نے سائنس، طب، صنعت، زراعت اور کاروبار کے شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔سلیکون ویلی میں بھارتی سافٹ وئیر پیشہ ور اور کمپنیاں گولڈ اسٹنڈارڈ بن چکی ہیں اور امریکہ کے اعلیٰ ترین علمی معیشت بننے میں انکا اہم کردار ہے۔ یہ لوگ ایچ آئی بی پروفیشنل ویزاؤں کے سب سے بڑے دعویدار ہیں حالانکہ یہ بھارتی اور امریکی حکام کے بیچ موضوعِ بحث رہا ہے۔یہاں تک کہ کئی ایسے کامیاب سیاستدان کئی ممالک کے وزرائے اعظم اور سربراہانِ مملکت تک بن چکے ہیں۔یہ فخر کی بات ہے کہ برطانیہ میں وزرائے خزانہ و داخلہ اسی زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔

برطانیہ میں اولین دس صنعتکاروں میں کئی ارلی انٹرپرینئرس آف انڈئن آریجن (ای آئی او) شامل ہیں۔امریکہ میں بھارتی نژاد افراد کی تعداد 4ملین کے قریب ہیں جنکے متعلق صدر ٹرمپ نے ہوسٹن میں مشہور ’’ہاوڈے مودی‘‘ تقریب کے علاوہ فروری میں اپنے دورہ بھارت کے دوران گرمجوشی کے ساتھ بات کی۔ غیر رہائشی بھارتی (این آر آئی) اور بھارتی نژاد افراد (پی آئی او) بھارت اور انہیں اپناچکے ممالک کے مابین ایک معتبر پُل بن چکے ہیں۔ ماضی میں جس چیز کو ’’برین ڈرین‘‘کہا جاتا ہے وہ آج کے نئے زمانے میں ’’برین ٹرسٹ‘‘کہلانے لگی ہے۔

اسی طرح مغربی ایشیاٗ میں 9 ملین بھارتی غیر معمولی ترقی،باالخصوص تیل سے مالا مال خلیجی معیشت،کا جزو لاینفک ہیں۔ان میں اعلیٰ تعلیم معیار کے پیشہ ور،بنکر،کاروباری،طبی پیشہ ور بشمولِ نرسز اور نیم طبی عملہ اور بلیو کالر ورکر شامل ہیں۔ ۔ انہوں نے سالانہ 40 سے 50 بلین امریکی ڈالر کی ترسیلاتِ زر کے ذریعہ ہندوستانی معیشت کی مدد کی ہے تاہم خام مال کی قیمتیں گرنے سے روزگار اور ترسیلاتِ زر میں حالیہ برسوں کے دوران فرق پڑا ہے۔ایک طرف خام مال کی قیمتیں گرنے اور دوسری طرف وبا پھوٹنے سے پیدا شدہ صورتحال میںمعیشتوں کے 25 سے30فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور کووِڈ 19- کے مابعد کی صورتحال میں کئی بڑے منصوبے مؤخر یا انکے اقتصادی نمونے نئے طور سے تشکیل دیے جاسکتے ہیں ۔

عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پیشِ نظر بھارت کی جانب سے ترسیلاتِ زر سال 2019کے83بلین امریکی ڈالر سے 23فیصد کم ہوکر امسال 64بلین ڈالر پر آسکتی ہیں۔یہ سب تارکینِ وطن کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ سے ہوگا۔تنخواہوں میں کمی اور تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر نکال دئے جانے سے انکی ریاستوں میں معاشی-سیاسی مضمرات پیدا ہوسکتے ہیں۔اسکے علاوہ وہ صنعتکار یا کاروباری ،جو بیرونِ ممالک اپنا کام کھڑا کرچکے ہیں، وہ حکومتی اعانت کے بغیر اپنے بیلنس شیٹ کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔ اس خطرناک چکر کے اپنے مسائل ہونگے جنکے بارے میں ابھی کوئی پیش گوئی تو نہیں کی جاسکتی ہے البتہ ممالک کو باز آبادکاری کیلئے تیاریاں کرنی ہونگی ،انہیں باہر سے لوٹنے والے اپنے شہریوں کی تربیتِ نو اور انہیں پھر سے کام پر لگانے کے انتظامات کرنے ہونگے۔

بھارت سرکار ایسی پہلی ہے جس نے کووِڈ 19-یا تشدد کے وقت اپنے شہریوں کو مختلف ممالک سے نکالنے کے اقدامات کئے ۔ کووِڈ 19-کے تناظر میں اور دنیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے وزیرِ اعظم مودی نے عالمی کوششوں کو مستحکم کرنے کیلئے ہمارے پڑوسیوں اور کئی عالمی راہنماؤں، بشمولِ جی20-، کے ساتھ ڈجیٹل ڈپلومیسی کا آغاذ کیا ۔ بھارتی شہریوں کی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے انہوں نے ان سرکاروں اور سربراہانِ ممالک کے ساتھ بات کی جہاں کثیر تعداد میں بھارتی تارکینِ وطن آباد ہیں۔ جواب میں ہمدردانہ یقین دہانیاں ملی ہیں جبکہ ملک نے بیرون ممالک اپنے سفارتخانوں کو پریشان حال شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی گئی۔

کووِڈ 19-کے خاتمہ پر سرکاری مداخلت اور کردار بڑھایا جائے گا لیکن اس سے سرحدوں کے انتظام اور امیگریشن کنٹرول،باالخصوص ترقیاتی ممالک کے حوالے سے بڑی پابندیاں لگ سکتی ہیں ۔ نقل و حمل پر پابندی بد قسمتی ہوگی اور اسے ان لوگوں کے ذریعہ بھی دور کیا جانا چاہیئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ انکے ممالک میں بے روزگاری مہاجر ورکروں کی وجہ سے ہے نہ کہ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے۔بدقسمتی سے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے بھی حالیہ وقت میں مایوس کردیا ہے۔ایسے میں ،لہٰذا، مسائل کا حل مستقل دو طرفہ اور کثیر الجہتی مصروفیت میں مضمر ہے۔

(ایمبیسیڈر انیل ترگونائت، سابق بھارتی سفیر برائے اردن،لیبیا و مالٹا)

ABOUT THE AUTHOR

...view details