نیویارک: بھارت میں سنہ 2005-06 سے 2015-16ء کے دوران 27.3 کروڑ افراد غریبی کی سطح سے باہر نکل آئے ہیں۔ اس عرصے میں کسی بھی ملک میں غریبوں کی تعداد میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔
یہ معلومات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک رپورٹ میں کہی اور آکسفورڈ غربت اور انسانی ترقی انیشیٹو (او پی ایچ آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 75 میں سے 65 ممالک نے سنہ 2000 سے 2019 ء کے درمیان غربت کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
کثیرالجہتی غربت ایک نئی اصلاح ہے جو سنہ 2010ء میں متعارف کرایا گیا۔ اس میں آمدنی کے علاوہ بہت سے دیگر امور میں بھی غربت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ مثلاً صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی، تعلیم کی سہولیات سے محرومی، غیر موزوں طرز زندگی، آمدنی کی قلت، بے بسی، غیر معیاری کام اور تشدد کے خطرے سے دو چار ہونا وغیرہ سمیت ایسے علاقوں میں رہنا جو ماحولیات کے لیے خطرناک ہیں۔ ان 65 ممالک میں سے 50 نے بھی غربت میں زندگی گزار والے افراد کی تعداد کو کم کیا ہے۔