اردو

urdu

پی ایم کسان یوجنا سے کسانوں کو فائدہ

پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 30 نومبر، 2019 تک تقریبا 36 ہزار کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

By

Published : Dec 6, 2019, 11:44 PM IST

Published : Dec 6, 2019, 11:44 PM IST

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ '30نومبر، 2019 تک ملک میں تقریبا 7.6کروڑ کسانوں کو 'پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم ۔ کسان ) یوجنا 'کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے۔'

اس اسکیم کے تحت 30 نومبر 2019 تک تقریبا 36 ہزار کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ چونکہ یہ اسکیم جاری ہے اور اس سے استفادہ کرنے والے کسانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے 2022 تک کیے جانے والے خرچ کا اندازہ پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details