اردو

urdu

ETV Bharat / business

کھادی برانڈ کی مقبولیت میں اضافہ

کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی آئی سی ) کا مالی سال 2019-20 میں مجموعی کاروبار 88 ہزار 887 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Increase in popularity of Khadi brand
کھادی برانڈ کی مقبولیت میں اضافہ

By

Published : May 9, 2020, 4:17 PM IST

كے وی آئی سی کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کھادی کی صنعت کو ازسر نو بحال کرنے کی حکومت کی مسلسل کوششوں اور کھادی کو روز مرہ کی زندگی کی ضرورت کے طور پر اپنانے کے لئے، وزیر اعظم کی اپیل کرنے کے نتیجے میں، كے وی آئی سی مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کھادی کا کاروبارمالی سال 2018-19 میں 3215.13 کروڑ روپے تھا جو 31 فیصد اضافہ درج کرتے ہوئے مالی سال 2019-20 میں 4211.26 کروڑ روپے ہو گیا۔

دیہی صنعتوں کی مصنوعات کا کاروبار مالی سال 2019-20 میں 84 ہزار 675.39 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس میں گزشتہ سال کے بمقابلہ 19 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اس مالی سال 2018-19 میں 71 ہزار 077 کروڑ روپے تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16 میں کھادی کی پیداوار 1066 کروڑ روپے لگائی گئی تھی جو کہ مالی سال 2019-20 میں بڑھ کر 2292.44 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں 115 فیصد سے زائد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کھادی کی فروخت سے اور بھی زیادہ رہی۔ کھادی فیبرک مصنوعات کی فروخت مالی سال 2015-16 میں 1510 کروڑ روپے تھی جو کہ مالی سال 2019-20 میں 179 فیصد بڑھ کر 4211.26 کروڑ روپے ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details